اگر صدر زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں ہم پی ٹی آئی حکومت گراسکتے ہیں، جے آئی ٹی بہانہ ہے اور سندھ حکومت نشانہ ہے: بلاول بھٹو زرداری


کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زرداری اشارہ کریں توایک ہفتے میں وفاقی حکومت گراسکتے ہیں، ان کوریاضی نہیں آتا،میرے پاس 99سیٹیں ہیں،پی ٹی آئی کا خواب پورا نہیں ہوگا، جے آئی ٹی رپورٹ جعلی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی مقتول علی رضا عابدی کے گھر آمد ہوئی جہاں انہوں نے محروم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی اصولوں پر کھڑے ہوتے تھے،علی رضاعابدی نوجوان سیاستدان تھے،ان کی کمی محسوس ہورہی ہے،علی رضا عابدی کا قتل کراچی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،کراچی کوعلی رضاعابدی جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر آصف علی زرداری صاحب اگر اجازت دیں تو ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔
صرف چھ سیٹوں کی بات ہے پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو حساب بھی نہیں آتا۔ان لوگوں کو ریاضی کا کچھ معلوم نہیں میرے پاس 99سیٹیں ہیں۔اگر ان کوسندھ حکومت گرانی ہے توانہیں50 فیصد سے زائد ووٹ چاہئیں۔تاہم سندھ حکومت گرانے کا تحریک انصاف کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بہانہ ہے اصل میں سندھ نشانہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیاستدان عوام کےنمائندے ہوتے ہیں،ماضی میں ایسے مراحل سے گزرچکے ہیں،آصف زرداری11سال جیل میں رہے پھربھی باعزت بری ہوئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جونہیں چاہتے سندھ ترقی کرے وہ وزیراعلیٰ بدلناچاہتےہیں،وہ لوگ وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کرسکیں گے،آصف زرداری اجازت دیں،ان کی حکومت سیکنڈمیں گراسکتےہیں۔

جے آئی رپورٹ جعلی ہے ، اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری پہلے بھی تمام کیسز میں باعزت بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔

Can topple PTI govt, if Zardari allows: Bilawal Bhutto Zardari

Karachi: Pakistan Peoples Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari has claimed on Monday that his party can oust Prime Minister Imran Khan’s government within a week, if his father, former president and President PPP Asif Ali Zardari, allows them to do it.

While talking to the media after expressing his condolence to the family of Late Syed Ali Raza Abidi, Bilawal said that his party held 99 seats in Sindh, and PTI would need at least 49 members to take over Sindh.

When asked about the recently submitted Joint Investigation Report, Bilawal said that it was ‘a pack of lies and fabrication’.

“The nexus between government and the JIT has been exposed now. We will challenge the JIT report before the court of law,” he said. “We will foil every conspiracy.”

The PPP leader said that Murad Ali Shah will not go, the people of Sindh won’t allow it to happen.

پی ٹی آئی والےوفاق اورپنجاب حکومت کی فکر کریں، پی ٹی آئی والے اپنے کپتان کو سنبھالیں، لگتا ہے کہ وہ جلد رن آؤٹ ہونا چاہتے ہیں: ڈاکٹرنفیسہ شاہ

 پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ گیدڑ اور گدھ سندھ پر قبضہ نہیں کرسکتے۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والےوفاق اورپنجاب حکومت کی فکر کریں، پی ٹی آئی والے اپنے کپتان کو سنبھالیں، لگتا ہے کہ وہ جلد رن آؤٹ ہونا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔

سندھ حکومت مستحکم ہے، اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے، ‏یہ اس لیے خواب دیکھ رہے ہیں کیونکہ کے ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، عوام وفاقی حکومت پر غصہ ہیں، پی ٹی آئی نےمصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،

سندھ میں پی ٹی آئی کی وجہ سے گیس، پانی اور بجلی غائب ہوگئی، ہم نے ہر بار سیاسی استحکام کو ووٹ دیا ہے، ہم نے نوازشریف کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا موقف دیں، سیاسی استحکام کی ذمے داری وفاقی حکومت پر آتی ہے، الزامات عمران خان ، پرویزخٹک اور علیم خان کےخلاف بھی ہیں,

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی شکیلہ رشید کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس


** پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی شکیلہ رشید کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس

** ڈاکٹر قرة العین کے نام اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا

** پارٹی و بھٹو خاندان آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: بلاول بھٹو زرداری

** مرحومہ کی پارٹی و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: بلاول بھٹو زرداری

** دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری

** پارٹی کے مرحوم رہنما شیخ محمد رشید کی اہلیہ و سابق ایم این اے انتقال کرگئیں

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا راجن پور میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر دلی صدمے کا اظہار


** پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا راجن پور میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر دلی صدمے کا اظہار

** پی پی پی چیئرمین کی جانب سے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار

** سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں: بلاول بھٹو زرداری

** راجن پور میں گذشتہ روز انڈس ہائی وے پر حادثے میں ایک ہی خاندان 9 افراد جان بحق ہوگئے تھے