مجھےکیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، نوازشریف توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں:بلاول بھٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک کو خوش حال اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مجھےکیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، عوام کو نوازشریف کی نااہلی اور پاناماکیس سےکوئی غرض نہیں، نوازشریف توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کےعوام صرف پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جب انھیں عبرتناک شکست دیں گے تو پتہ چلے گا

DVSawS2WsAAjWT3

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جب انھیں عبرتناک شکست دیں گے تو پتہ چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے ،پیپلز پارٹی کی ممبر شپ اسٹال کو دورہ کررہا ہوں ، کراچی میں پیپلز پارٹی الیکشن مہم جاری ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کی بات کرتی ہے ، ن لیگ کا حق ہے جسے چاہے پارٹی سربراہ بنائے، عوام غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم عوام کے ساتھ اور ان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہبازشریف پنجاب کاقاتل اعلیٰ ہے، ن لیگ کاحق ہےجسےچاہےپارٹی سربراہ بنائےلیکن شہبازشریف متازع ہیں، شہباز شریف کو آشیانہ ،ملتان میٹروسمیت کئی کیسز کا جواب دینا ہے۔
بلاول نے عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتا ہوں، کراچی کے عوام جب انھیں عبرتناک شکست دیں تو پتہ چلے گا، پیپلز پارٹی کسی اور کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہے۔
گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں انتشار کا شکار ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس میں کوئی انتشار نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ہمارا ہدف عام انتخابات ہیں، جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں، تمام کارکن اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطہ کریں۔

پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے کے لیئے لوگوں کے پاس پیپلز پارٹی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

ae4c2dcb-97d2-459d-9f87-88b632f8e725

کراچی (27 فروری 2018) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے کے لیئے لوگوں کے پاس پی پی پی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے پارٹی کے منتخب نمائندوں، رہنماوَں اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں بھرپور الیکشن مہم چلانے کے لیئے تیار ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس میں ارکان سندہ اسمبلی کے اعزاز میں منعقد عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، آصفہ بھٹو زرداری، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، اسپیکر آغا سراج درانی، سینیٹر شیری رحمان، مولابخش چانڈیو، اورپارٹی کے دیگر سینیئر رہنماوَں سمیت صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹ کے لیئے پارٹی امیدوارن نے شرکت کی۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندہ میں ہونے والی ترقی کے متعلق دیگر صوبوں کی عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ گذشتہ پانچ سالوں کو دوران ماسوائے سندہ دوسرا کوئی صوبہ اس طرح صحت کی سہولیات فراہم نہیں کرسکا، نہ تعلیم کے شعبے میں ایسی نمایاں کارکردگی ہے، جسے علمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہو، اور نہ نچلی سطح تک روڈ نیٹ ورک بچھایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کو اس بیانیئے میں کوئی دلچسپی نہیں کہ “مجھے کیوں نکالا”، کیوںکہ وہ غربت، بیروزگاری اور دہشتگردی کو جھیل رہے ہیں۔ طالبان کو معافی دینے والے جو پی ٹی آئی کے عمران خان کی زیرقیادت جا کر جمع ہوئے ہیں، وہ بھی عوام کے لیئے متبادل نہیں ہیں کیونکہ وہ بھی تعلیم اور اوقاف کے فنڈز دہشتگردی کے اسپانسرز کو دے کر عوام کے آگے بے نقاب ہوچکے ہیں اور خیبرپختونخواہ میں کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ان پاکستانیوں کے لیئے واحد آپشن ہے، جو ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے پارٹی کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پھیلائیں کہ وہ فقط پی پی پی ہے، جو پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کا مقابلہ اور انہیں ناکام بنا سکتی ہے۔ فقط پی پی پی ہی خارجہ پالیسی دے سکتی ہے، جو ملک کو آئسولیشن سے نکال سکتی ہے اور دنیا میں ملک کا باوقار مقام بحال کرا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کا آئندہ وزیراعظم اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پیپلز پارٹی کے ہونگے۔ انہوں نے پارٹی کے رہنماوَں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات کے لیئے بھرپور محنت کریں۔

No option except PPP to take Pakistan out of isolation, make it peaceful, prosperous and progressive Pakistan: Bilawal Bhutto Zardari

ae4c2dcb-97d2-459d-9f87-88b632f8e725
KARACHI, February 27: Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari has said that PPP is the only option available to the people for a peaceful, prosperous and progressive Pakistan and urged the Party lawmakers as well as leaders and workers to stay ready for a vigorous election campaign across the country.
The PPP Chairman was speaking at a dinner he hosted for Party MPAs from Sindh at Bilawal House Tuesday. PPP Women Wing President Faryal Talpur, Aseefa Bhutto Zardari, President PPP Sindh Nisar Ahmed Khuhro, Chief Minister Murad Ali Shah, Speaker Agha Siraj Durrani, Senator Sherry Rehman, Maula Bux Chandio and other senior Party leaders were also present on the occasion besides the Provincial Ministers, MPAs and the Party candidates for the Senate.
He said that progress done in Sindh needs to be made known to the people of other provinces as no other province has been able in last five years to provide such health facilities, marked improvement in education acknowledged internationally and roads communication at the ground levels.
Bilawal Bhutto Zardari said that masses have no concern with “Mujhe Ku Nikala” narrative as they are facing poverty, unemployment and terrorism. The Taliban apologists gathered under PTI’s Imran Khan too are not an alternate for the masses as they have also been exposed to the masses for diverting education and Auqaf funds to the sponsors of terrorism and delivering nothing in Khyber-Pakhtunkhwa.
He pointed out that PPP was the only option for those Pakistanis who want peace, prosperity and progress in the country. “Let us take our Party message to every nook and corner of the country that it is only the PPP, which can face and foil the international conspiracies against Pakistan. Only PPP can give a foreign policy, which can take out the country from isolation and restore its prestigious standing in the world capitals,” the PPP Chairman added.
Bilawal Bhutto Zardari further said that next Prime Minister, Foreign Minister and Chief Ministers in all the Provinces will be from and urged the Party leaders to work hard for the upcoming general elections.