پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی:بلاول بھٹو زر داری

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ اتوار کو پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حسن مرتضیٰ شاہ کی رہائشگاہ پر قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سانحہ کوئٹہ پیش آیا جس پر انتہائی افسوس ہے۔
انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیمیں ن لیگ کی حمایتی ہیں اور سیاسی جماعتیں بنا رہیں ہیں جو کھلم کھلا قانوں کی خلاف ورزی ہے۔اس موقع پر بلاول نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا حکومت میں رہ کر اپوزیشن کرنا عجیب بات ہے اور میاں صاحب کے ڈراموں سے ان کا جرم ہرگز چھپنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اس لئے پارلیمنٹ اپنی ٹرم ضرور پوری کرے گی۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s