ملک،معاشرے اور خطے کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ ہواکرتی ہے:حاجی علی مدد جتک

haji

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ کسی بھی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معاشرے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتاہے ،نوجوان قوم کے معمار ہے اور وہی ملک کی تیزرفتار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں ،نوجوانوں کی سمت کی بدولت کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے کرتاہے یا پھر تنزلی کی شکار ہوجاتی ہے ۔
وہ بروز ہفتہ انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کے نام جاری کردہ پیغام میں جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بھی اپنے تاثرات شامل کئے ہیں ،صوبائی صدر اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے کہاہے کہ کسی بھی ملک ،معاشرے اور خطے کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ ہواکرتی ہے ،اگر نوجوان تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے تو ملک ،خطہ اور معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور اگر نوجوان نسل کا رحجان منفی سرگرمیوں کی جانب ہوگا تو ملک اور معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کاشکار ہونگے ،انہوں نے کہاکہ صوبے میں جائز مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان منفی سرگرمیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں کیونکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل دیاہے ،حکمرانوں کو نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع اور مثبت اقدامات کرنا ہونگے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے جامع اور مثبت پالیسیاں بنانے میں ناکام نظر آتی ہے جو مایوس کن ہے ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا زیادہ تر تعداد ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے وہ نہ صرف اپنے ممالک کی تعمیر وترقی میں کرداراداکرسکتے ہیں بلکہ پوری انسانیت کی ترقی کیلئے بھی بھرپورکردارادا کرسکتے ہیں ۔
نوجوان معماران قوم ہوتے ہیں اور انہی کی جدوجہد قوم کی ترقی یا پھر تنزلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی کسی بھی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معاشرے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھاجاتاہے ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s