کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کے شہید وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہید وکلا کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہیں،آٹھ اگست کے تمام شہید وکلا کی وارثی پیپلز پارٹی ہی کریگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے،وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پر حملہ آور ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اور ان کے ساتھ ہے، شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بیبی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے ،شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشتگردی کے خلاف آخری دم تک لڑینگے، دہشتگردی اصل میں قائد اعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے، اس حملے کو روکنے کے لئے ھم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s