پیپلزپارٹی مزدوروں کے حق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں کے حق کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ مزدوروں کے ساتھ معاشی انصاف اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس پروگرام ہے۔ زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں اٹک ملحقہ فیکٹریوںکی مزدور یونین کے نمائندوں کے وفد جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر سلیم حیدر کر رہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ محنت کش ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے خون پسینے سے کاروبار زندگی چلتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ غیرسرکاری ملازمین کو بھی ریاست کے ثمرات ملیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھی غیرسرکاری ملازمین کو شامل کیا۔ کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئے تو محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے اقدام اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کو حقوق دلائے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید محنت کشوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہیں۔ درایں اثناءچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے آئیڈیالوجیکل فورم کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ نوجوان جو مستقبل کے معمار ہیں کو آگے بڑھنے کے لئے منصفانہ مواقع فراہم ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ آج کا نوجوان باشعور ہونے کے باوجود بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا فرض ہے کہ نوجوانوں کی بہتر تربیت کرے اور بہتری کا راستہ دکھائیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی سوچ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ تمام نوجوانوں تک میرا یہ پیغام پہنچائیں گے کہ پیپلزپارٹی کی نوجوان قیادت انہیں ہرگز مایوس نہیں کرے گی۔ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو نسلی اور طبقاتی امتیاز سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں کے روزگار کے لئے مواقع پیدا کرے گی اور انہیں آگے بڑھنے کے وسائل فراہم کرے گی۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s