عمران خان پرسنگین الزامات لگے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیئے: بلاول بھٹو

چترال : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف ریلیاں نہیں نکال رہے ہیں بلکہ الوداعی دورے کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو چترال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ 12 اگست کو چنیوٹ میں ہوگا جس میں عوام بڑی تعداد میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی الزامات کی سیاست نہیں کرتی اور نہ آئندہ کرے گی لیکن عمران خان پرسنگین الزامات لگے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیئے تاہم جواب میں تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گل لئی اور ان کی بہن پر لگائے گئے بے ہودہ الزامات افسوسناک ہیں کیوں کہ کسی بھی خاتون کے بارے میں اس قسم کی گفتگو نہیں ہونی چاہیئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف کوپتہ ہے این اے 120 کا ضمنی الیکشن مشکل ہوگا اس لیے الیکشن سے فرار ہوئے، پیپلز پارٹی تن تنہا الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہے اور خواہش رکھتے ہیں کہ 1973 کا آئین اپنی روح کے عین مطابق بحال ہو اور اس آئین میں دورِ آمریت میں کی گئی ترامیم کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسائل اور نظریے پربات ہوسکتی ہے لیکن گالی گلوچ کی سیاست سے پاکستان کو نقصان دینے کا باعث بن سکتی ہیں اس سے پاکستان اور جمہوریت کو کائی فائدہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین چاہتے ہیں جوسب کا احتساب کرسکیں گی معاشرے میں کسی کو بھی احتساب سے استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے بے نظیرانکم سپورٹ کی طرزکا نوجوانوں کیلئے پروگرام بنایا جائے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s