ن لیگ نےکبھی پارلیمینٹ کو اہمیت نہیں دی نئ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ مشرف کے ساتھی ہیں:سسئ پلیجو

پیپلزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو کا ساحلی پٹی کے مختلف گوٹھوں اور گھوڑاباری ساکرو کے مختلف اسکولوں کا دورہ عوام کی شکایات سنیں
پارٹی ورکروں و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سسئ پلیجو نے کہا کہ انہوں نے ٹھٹہ سمیت ساحلی پٹی کے حوالہ سے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی ہے جنہیں ٹھٹہ کے بند اسکولز روڈز کی حالت زار کیٹی بندر و گھوڑاباری کے
کچے بندز نالوں کی صفائ سمیت پانی کے مسائل پر آگاہی دی جس پر وزیراعلی نے یقین دلایا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے منسٹرز و افسران سے مذکورہ علاقوں کا دورہ کا کہیں گے اور جلد ان مسائل کے حل کرانے کے خوہاں ہیں
سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے آنے والے الیکشن میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ نہ صرف صوبے پر بلکہ وفاق پر حکومت بنائینگے
سسئ پلیجو نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے
آئل گیس پانی اور این ایف سی میں سندھ کو نظرانداز کیا ہے
نوازشریف اور اسکی پارٹی نے کبھی پارلیمینٹ کو اہمیت نہی دی۰ آج نئ کابینہ جو بنائ ہے اسمیں آدھے سے زیادہ لوگ مشرف کے ساتھی ہیں ایسے لوگ کبھی عوامی خدمت نہی کرسکتے وہ عوام پر جبر کرنے مین شامل رھے
سسئ پلیجو نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پورے ملک میں جلسے کررہے ہیں جس سے ن لیگ کی نیندیں اڑھ چکی ہیں
کل چترال میں ہونے والا جلسہ اور چئیرمین کا استقبال بتائے گا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں
دریں اثناء سینیٹر سسئ پلیجو نے دھاندھاری گھوراباری میں علی محمد جت ورّشہر میں پ پ پ رہنما فیرز زنگیانی سمیت مکلی جیلانی ھاوس میں پیر غلام جیلانی شاھ کے بیٹوں پیر رحمانی اور دیگر سے تعزیتیں کیں اور انکے بھائ کو دستاربندی کی مبارکباد دی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s