ملک کے جمہوری نظام کو لپیٹنے والوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچارکیا:حاجی علی مدد جتک

haji

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں ڈکٹیٹروں کی حکومت بہترین ہوتی تو آج دنیا میں جمہوری نظام نہ ہوتا ملک کے جمہوری نظام کو لپیٹنے والوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کر دیا ملک کی تاریخ میں جتنی مشکلات اورمسائل ڈکٹیٹروں کے دور میں پیدا ہوئے جمہوری دور میں کوشش کی گئی ملک کے حالات بہتر ہوں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور آصف علی زرداری کو سی پیک جیسے منصوبے سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لولی لنگڑی جمہوریت ہزار گناہ ڈکٹیٹر شپ سے بہتر ہے سابق صدر پرویز مشرف نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا جس کی وجہ سے آج بھی ملک اور عوام مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ملک کی تاریخ میں جتنی خرابیاں پرویز مشرف اور ضیاء کے دور میں پیدا ہوئیں مجاہدین بھی ان کے دور میں پیدا کئے گئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بھی ان کے دور میں خراب ہوگئے ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے لیکر آصف علی زرداری کے دور تک جتنے بھی جمہوری حکمران گزرے ہیں انہوں نے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ہے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑے گئے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا بلوچستان میں ڈکٹیٹروں کے دور میں حالات خراب کئے گئے آصف علی زرداری نے تمام مشکلات کے باوجود بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s