عمران خان کو تحریک انصاف کا نہیں بلکہ سرکس کا چیئرمین ہونا چاہئے: حاجی علی مدد جتک

haji

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاسی قیادت کے خلاف غیر جمہوری اور غیر سیاسی لہجہ استعمال کیا عمران خان کو تحریک انصاف کا چیئرمین نہیں بلکہ سرکس کا چیئرمین ہونا چاہئے آصف علی زرداری کے خلاف کسی کو بھی غلط زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی و خوشحالی کے لئے جو کردار ادا کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مستقبل میں عمران خان اور نوازشریف دونوں اڈیالہ جیل میں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈکٹیٹروں کا سامنا کیا اور ان کے خلاف جمہوریت کے استحکام کے لئے طویل جدوجہد کی گزشتہ روز عمران خان نے آصف علی زرداری و دیگر مرکزی قیادت کے خلاف جو لہجہ استعمال کیا ہے یہ کسی سیاسی لیڈر کا نہیں بلکہ سرکس میں اس طرح کی زبان استعمال کی جاتی ہے عمران خان اور ان کے حواری جو کہ زندگی بھر مختلف پارٹیوں کیساتھ رہ کر بڑے پیمانہ پر کرپشن کی آج وہ کس طرح کرپشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں آصف علی زرداری کیخلاف جو الزامات لگائے گئے تھے عدالتوں میں سامنا کیا اور 11 سال جیل کاٹی مگر تمام تر صورتحال کے باوجود ان پر الزامات ثابت نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے لیکر تمام جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہیں اور کسی بھی صورت غیر سیاسی اور غیر جمہوری زبان استعمال نہیں کرتے مگر جو لوگ ہماری قیادت کے خلاف غیر جمہوری لہجہ استعمال کرے گا تو ان کیخلاف ہم بھی زبان استعمال کرسکتے ہیں ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s