لاڑکانہ: بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی سینٹرکا افتتاح کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی احتساب پر یقین رکھتی ہے نواز شریف کے خلاف فیصلے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ، میں وزیر اعلی پنجاب سمیت تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسا ادارہ اپنے صوبوں میں بنا کر دکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کی عوام نے پی پی پی کیلئے لاتعداد قربانیاں دیں ہمیں بھرپور عزت دی جن کا ہم پر قرض ہے ،
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں چانڈکا میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی جس وقت یہ سہولیات صرف ملک کے بڑے بڑے شہروں میں موجود تھیں ، پی پی پی حکومت ان کے مشن کو آگے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات صوبے کے کونے کونے میں فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بہتر نتائج دے رہی ہے اور ان پر اعتماد کے باعث ہی ایسے ادارے بن رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ نے اپنے دور اقتدار میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرکے صوبے کے گھر گھر تک صحت کی سہولیات فراہم کیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ایک اچھا ادارہ ہے جو بہتر کام کرتا ہے جو قریبی اضلاع کے لوگوں کو بھی سہولیات مفت فراہم کرے گا ، نئی عمارت کی تعمیر کے بعد کارڈیالوجی سرجری بھی شروع کی جائے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد 2011 میں این آئی سی وی ڈی وفاق سے صوبے کے حوالے اور رواں سال ہم نے اس کا بجٹ چار ارب روپے بڑھا کے 5.8 ارب روپے کر دیا ہے ، کراچی کے بعد رواں سال لاڑکانہ ، سکھر ، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں یہی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ اگلے سال میرپور خاص خیرپور اور نوابشاہ میں یہ مراکز قائم ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں وہیں پرائیویٹ سیکٹر اور نجی ہسپتالوں کے ساتھ مل عوام کو صحت کی مطلوبہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، سندھ میں پی پی پی 1970 سے عوام کی حمایت یافتہ ہے ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سرپرستی میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ، دیگر سیاستدان صرف باتیں اور ہم کام کرتے ہیں جس کی مثال ایسی اداروں کا قیام ہے اس موقع پر نثار کھوڑو ڈاکٹر سکندر میندرو و دیگر بھی موجود تھے ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s