نواز شریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

DFMAn7RXoAIHRb_

اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے پارٹی رہنماﺅں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرگرم ہو جائیں۔ شہر شہر اور قریہ قریہ تک پارٹی کو مضبوط اور منظم بنائیں۔ نواز شریف کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔ گزشتہ روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پارٹی کے کے پی کے رہنماﺅں سابق اسپیکر کے پی کرامت چگرمٹی، سابق اراکین کے پی اسمبلی زمین خان، باچا صالح، انور علی خان، مصباح الدین سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دیر میں پارٹی مضبوط ہو رہی ہے، دیگر پارٹیوں کے لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پارٹی کے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے اور ان کا خون رنگ لا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات ہم سے چرائے گئے تھے اور خصوصاًکے پی میں ہماری پارٹی کے رہنماﺅں اور امیدواروں کو شہید کیا گیا تھا۔ درایں اثناءبلاول بھٹو زرداری سے سابق اسپیکر آزاد جموں و کشمیر سردار غلام صادق، سابق ایم پی اے سید دلاور شاہ، پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کی رہنما ندا نذیر، پیپلزیوتھ کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s