سینیٹر سعید غنی ایوان بالا میں اپنے آخری خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

DFLk7-KXsAA5jjq

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سعید غنی نے اپنی سینیٹ کی رکنیت چھوڑ دی۔ پی ایس 114 سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سعید غنی سینیٹ کی رکنیت سے دستبردار ہوئے۔

سینیٹ میں اپنا آخری خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک مزدور کے بیٹے ہیں، ان کے گھر والوں نے نامساعد حالات میں ان کی کفالت کی۔ سعید غنی اپنے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ جب ان کے والد کی وفات ہوئی تو وہ اس وقت 23 برس کے تھے، اسی دوران انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنے سیاسی دور میں بہت سی مشکلات دیکھیں، انہیں بہت سی آفرز ہوئیں لیکن وہ اپنی اوقات کبھی نہیں بھولے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا آدمی ہوں، میرے دادا مزدور تھے اور انھوں نے میرے والد کو پڑھایا، میرے والد کی میٹرک کی فیس میری دادی نے کپڑے بیچ کرجمع کرائی تھی، ہم اپنی اوقات کبھی نہیں بھولے،اپنے والد کی شہادت کے بعد میں سیاست میں آیا۔ پی ایس 114 کا الیکشن کراچی کی تاریخ کا شفاف ترین انتخاب تھا۔
ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز نے ڈیسک بجا کر سعید غنی کو داد دی۔ سعید غنی نے کئی مرتبہ تقریر روک کر اپنے آنسو خشک کئے۔ ان کے خطاب سے پورے ایوان کا ماحول بھی افسردہ اور جذباتی ہو گیا۔ بعد ازاں وہ فرداً فرداً سینیٹ کے ہر رکن کے پاس گئے اور ان سے گلے ملے۔
ارکان نے انہیں ڈیسک بجا کر ایوان سے رخصت کیا۔ ان کے روانہ ہونے سے پہلے چیئرمین نے کہا کہ تھوڑی دیر میں سعید غنی کا سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نوٹیفیکیشن ہونے والا ہے جس کے بعد وہ اس ایوان کے لئے اجنبی ہو جائیں گے۔ بعد ازاں جب چیئرمین نے بتایا کہ اس ایوان میں ایک اجنبی بھی اب موجود ہے تو پورے ایوان میں تمام ارکان نے ایک مرتبہ پھر زوردار آواز میں ڈیسک بجائے جس کے ساتھ ہی سعید غنی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔

//platform.twitter.com/widgets.js

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s