تھر میں پیپلز پارٹی کا عظیم الشان جلسہ، ارباب لطف اللہ کی شمولیت

میرپورخاص/مٹھی/ڈیپلو/کھیتلاری: تھر کے علاقے کھیتلاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ ماضی میں تھر کے لوگوں کے حقوق غضب کئے گئے جن کو اب دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔تھر میں وہ بھی دور تھا جب کوئی سہولتیں نہیں تھیںمگر تھر کے لوگوںنے دیکھا کہ ہم آج کے لاکھوں کے عوامی جلسے سے تھری لوگوں کے منہ پر خوشی آئی ہے ماضی میں تھری لوگوں کے حقوق غضب کئے گئے جو کہ دوبارہ حقوق حاصل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیتلاری میں ارباب لطف اللہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ارباب امیر حسن کے خاندان کا میرے سسر میر علی بخش تالپور اور میر ے والد حاکم علی زرداری سے گہرا تعلق رہاہے انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے نے تھر کے لوگوں میں ایک روح پھونک دی ہے اورسیاست میں ایک نیا موڑ پیداکیا ہے انہوں نے کہا کہ آج میں تھر کے رنگ میں رنگ گئی ہوئی ہوں اورکہا کہ تھری عوام کے آنکھوں میں ایک چمک آئی ہے انہوں نے ارباب لطف اللہ کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ارباب لطف اللہ کو غریب پی پی پی کے لوگوں کے ساتھ چلنا پڑیگا تھرکے لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بینظیر بھٹو تک پی پی پی کے پکے اور سچے لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پی پی پی کا ساتھ دیا فریال تالپور نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں جنہوں نے مزدورں ، عورتوں،ہاریوں اور سماج کے پسماندہ لوگوں کو حقوق دئے اور عورتوں کو برابری کے حقوق دلواکر برابری دلوائی انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو عوامی مطالبے کے جواب میں کہا کہ تھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرکی ضرورت کو پوراکرنے کیلئے 1500لیڈی ہیلتھ ورکر بھرتی کی جائیں انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ تھا جب یہاں نہ روڈ تھے اور نہ ہی پینے کا پانی مگر تھرکی عوام نے دیکھا کہ پی پی پی کی حکومت نے تھر کے گاں گاں میں روڈ راستے اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے آر اوپلانٹ اور کئی ترقیاتی کام کرائے جس میں بنیادی صحت مراکز، اسکول اور پینے کا صاف پانی اور صحت کی بہتر سہولیات پہنچائی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیڈر شپ میں سندھ حکومت کے ساتھ ملک کی ترقی ہوگی اور آئندہ ہمارارہنما بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ ارباب لطف اللہ پر خاندانی پریشر پڑ اہوگا مگر اس نے عوام کی مفاد کی خاطر اس پریشرکو برداشت کیاعوام کی امنگوں کے مطابق پی پی پی میں شمولیت کا بہتر فیصلہ کیا اور تھری عوام کی ترقی کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ سمیت ملک ترقی کرے گا. اور ہمارا آئندہ کا رہنماء بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا. جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارباب لطف اللہ کے والد سے میرے والد کے اچھے تعلقات تھے.
ایک سیاسی دوری تھی جو آج ختم ہوئی ہے. اور ارباب لطف اللہ نے درست فیصلہ کیا ہے. جس سے تھر کے لوگوں کو خوشی ہوئی ہے. سندھ حکومت تھر کے عوام اور اس خطے کی خوشحالی کے لئے کوششیں کر رہی ہے.جلسہ میں سابق وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سمیت پی پی پی کی مقامی قیادت ڈاکٹر مھیش ملانی، فقیر شیر محمد اور دیگر نے شرکت کی۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s