PTI’s leader Naz Baloch joins PPP


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اپنے گھر واپس آگئی ہوں، سندھ میں پی ٹی آئی کا ورکر پارٹی چھوڑرہا ہے، عمران خان کی سندھ اور کراچی پر کوئی توجہ نہیں ہے، تحریک انصاف کی ساری توجہ صرف پنجاب پر ہے تاہم میں سندھ کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے میں میری بہت کوششیں ہیں تاہم تحریک انصاف پر کوئی کیچڑاچھالنا نہیں چاہتی جب کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود پی ٹی آئی تبدیل ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نازبلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی جب کہ ناز بلوچ اور میرے والد ایک ساتھ اسمبلی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس114 میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ آئندہ انتخابات میں ہم کراچی میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s