پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر فاٹا کا انضمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ کردے گی: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (12 جولائی 2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق فاٹا کا انضمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ کردے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکنِ قومی اسمبلی و پی پی پی خیبر پختونخواہ کے نائب صدر آخونزادہ چٹان سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگست 2011ع میں اس وقت کے صدرِ پاکستان نے انگریز دور کے قانون فرنٹیئر کرائیمز ریگیولیشن ( ایف سی آر)، جس کے باعث مقامی لوگوں کے حقوق پر بیجا قدغنیں عائد تھیں، میں ترامیم کیں اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ-2002ع کو قبائلی علاقوں تک نافذالعمل بنایا۔ پی پی پی کی جانب سے کی گئی قانونسازی کے باعث قبائلی علاقوں نے 2013ع میں پہلی بار جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا انعقاد دیکھا۔ پی پی پی چیئرمین نے آخوند زادہ چٹان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی قبائلی عوام کے حقوق کے لیئے فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
سریندر ولاسائی
انچارج
میڈیا سیل، بلاول ہائوس
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s