#NA260Bhuttoka: عوام نے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کے خلاف ریفرنڈم دیدیا ہے، 15جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا: رہنما پی پی پی

This slideshow requires JavaScript.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام ضمنی انتخابات میں نوابوں ،سرداروں ،قوم ،مذہب اور پیٹ پرستوں کو مستر کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کریں پنجاب کو گالی دینے والے پشتونوں ،بلوچوں نے اقتدارکی خاطر پنجاب کا ساتھ دیا اور بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا،پیپلز پارٹی کا مقابلہ ضمنی انتخابات اور 2018ء کے انتخابات میں نفرت ،تعصب پھیلانے والوں کے خلاف حصہ لے گی حکومت میں شامل جماعتوں کے اکابرین نے محکوم اقوام کے حقوق اور ساحل وسائل کو لینے کیلئے جو سیاست کی تھی آج انکے نمائندے پنجاب کی سیاست کررہے ہیں اورانکے آلہ کار بن کر یہاں کے عوام کو مزید غربت ،پسماندگی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں 15جولائی کو عوام کی جانب سے ان لوگوں کو مستردکرنا ہوگا جنہوں نے بلوچستان میں پشتون اور بلوچوں کو لڑایا اور اب اقتدار کی خاطر اکٹھے ہوکر اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرحاجی علی مدد جتک ، سینیٹر قیوم سومرو ،سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ،صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ، بسم اللہ خان کاکڑ،سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدرچنگیز خان جمالی ،سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج ،لالہ یوسف خلجی ،میر مقبول لہڑی، سابق وفاقی وزیرآیت اللہ درانی ،ثناء اللہ جتک ،سردار بہرام خلجی ،میر ولی محمد قلندرانی ،پروین مینگل،سکینہ عبداللہ ،اختر شاہوانی ،شہزادہ کاکڑ،رحمت اللہ بادینی ،ملک حمید کاکڑ،ربانی خلجی ،سردار سرور سلمانخیل ،درمحمد ہزارہ ،جہانگیر خلجی ،محمد عثمان مینگل ،اشفاق بلوچ ،مولوی جمال شاہ ،میر احمد چلتن وال ، میر وارث ابڑو سردارزادہ پرویز اور دیگر نے منگل کو سریاب روڈ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ سریاب کے عوام نے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کے خلاف ریفرنڈم دیدیا ہے جعلی نوابوں اور جعلی سرداروں نے بلوچستان کو ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی تباہی اور بربادی سے دوچار کیا آج کے ریفرنڈم نے نوابوں ،سرداروں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ان سرداروں اور نوابوں کے تابع نہیں ہیں پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کو روزگار فراہم کیا ہے لیکن آج اقتدار میں شامل جماعتوں نے لوگوں کو بے روزگارکیا ہے پیٹ پرستوں کی پارٹی میںاتنے کارکن نہیں ہیں جنتی پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کے استحکام ترقی ور خوشحالی کیلئے قائدین اور پارٹی کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام بھٹو کے چاہنے والے ہیں 15جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ پی بی 5کے عوام قوم پرستون اور مذہب پرستوں کی ضمانتیں ضبط کریں یہ ملا نہیں بلکہ ٹھیکیدار ہیں یہاں اسلام کی بات کرتے ہیں وہاںجاکر اسلام آبادکی بات کرتے ہیں 15جولائی کو عوام گھروں سے نکل کر نفرت کی سیاست کو ختم ہمیشہ کیلئے دفن کرکے ملک سے محبت کرنے والی جماعت پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نفرت ،تعصب پھیلانے والوں کے خلاف میدان میں نکلی ہے جن لوگوں نے صوبے میں پشتون ،بلوچ نفرت کی سیاست کی بنیاد رکھی آج وہ اقتدارمیں ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے کیلئے جان دینے کو تیارہیں یہی لوگ ماضی میں نواز شریف کے خلاف سڑکوں پر نکلتے تھے آج جب انکو اقتدار حوالے کیا گیا تو آج ان کے سامنے نواز شریف سے زیادہ جمہوریت پسند اور محب وطن نہیں ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کی سیاست کو سمجھیں اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بچائے گی اور عوام کو روزگارکے مواقع فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور گلگت بلتستان کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے انشاء اللہ بلوچستان کے عوام بھی 15جولائی کو پیپلز پارٹی کے امیدوارسردارزادہ عمیر محمد حسنی کو کامیاب کرکے سابق صدر آصف علی زرداری کو تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ایک بڑے جلسہ عام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور 15جولائی کو سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s