پیپلزپارٹی بلوچستان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر سعید غنی اور جاوید حسین کو مبارکباد

PC

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی، نائب صدور جان علی چنگیزئی،میر مولا بخش گورگیج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی،فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ الملک مینگل، رابط سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل، ریکارڈ سیکرٹری ناصر آغا، ودیگر رہنماوں نے کراچی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ انکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 4ہنزہ نگر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین کو کامیاب کرکے عوام نے یہ فیصلہ دیدیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بڑی قوت بن کرسامنے آئی ہے ضمنی انتخابات میں کامیابی اسکا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی 2018ءکے انتخابات میں بھی ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر سعید غنی اور جاوید حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s