ساسولی قبیلے کے چیف کا بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں پی پی کی بھرپور حمایت کا اعلان #NA260PPPka

19702256_646317082245381_6621701867403780150_n

ساسولی قبیلے کے چیف آف ساسولی سردار زادہ میر ظفر جان ساسولی نے کہا ہے کہ قبائل نے ہمیشہ بلوچستان اور عوا م کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں اپنا بھر کردار اداکیا ہے اس لئے قبائل کو ہمیشہ احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ہم بلوچستان کے وسیع تر مفاد کومد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے حلقہ این ای260 کوئٹہ چاغی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار زادہ عمیر محمد محمد حسنی کی حمایت کا اعلان کر تے ہے اور انتخاب میں ہمارا قبیلہ اس کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز پود گلی میں بدر خان اسٹریٹ کے مقام پر ساسولی ہائوس میر ظفر جان ساسولی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ساسولی قبائل کے سردار محمد گل ساسولی ، حاجی محمد رفیق ساسولی، حاجی محمد عالم ساسولی، میر شہریار ساسولی، سردار حامد گل ساسولی کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ساسولی قبائل کے ٹکری ، معتبرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سردار فتح محمد محمد حسنی، عبدالقیوم سومرو، پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک سمیت دیگر بھی موجود تھے سردار زادہ میر ظفر جان ساسولی نے کہا ہے کہ ساسولی قبائل جو کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں پنجپائی ، کچلاک ، کوئٹہ ، نوشکی ، چاغی، کشینگی سمیت دیگر میں آباد ہے چیف آف ساسولی قبائل سردار نصراللہ خان ساسولی کی جانب سے تمام ساسولی قبائل کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے حلقہ این ای260 کوئٹہ چاغی سے نامزد امیدوار سردار زادہ عمیر محمد محمد حسنی کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ قبائل نے ہمیشہ بلوچستان کے طول وعرض میں ہونیوالے انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آنیوالے وقت میں بھی قبائل ہر مشکل وقت کے ساتھ ساتھ انتخابات میں اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے بلوچستان میں قبائل کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اس لئے قبائل کی اپنی ایک پہچان اور حیثیت ہے اور ہم پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سردار فتح محمد محمد حسنی، سینیٹر عبدالقیوم سومرو اور صوبائی صدر نے ساسولی قبائل کے چیف اور دیگر قبائلی رہنمائوں ، معتبرین اور ٹکری کا پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی ساسولی قبائل کے دیرینہ مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s