حکومت چند دنوں کی مہمان ہےجلد الوداع ہوجائے گی: عبدالقیوم سومرو،حاجی علی مدد جتک اور سردار فتح محمد حسنی کی پریس کانفرنس

پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنماو سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور یہ جلد الوداع ہوجائے گی حکومت نے اپنا اقتدار اور کاروبار بچانے کیلئے پورے ملک کو دائو پر لگا دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بے روزگاروں کیلئے بے روزگار الائونس دے گی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امدادکو دس ہزار روپے کردیا جائے گا سابق صدر آصف علی زرداری نے چین اور تاجکستان سے بلوچستان میںپانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے این اے 260کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی فتح یاب ہوگی انہوں نے یہ بات اتوار کو کوئٹہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ،سینیٹر سردار فتح محمد حسنی پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلندجوگیزئی ،ملک عبدالحمید ،آیت اللہ درانی ودیگر بھی موجود تھے سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ماضی میں پانچ بار این اے 260کی نشست جیت چکی ہے اس بار بھی ضمنی انتخابا ت میں فتح ہماری ہوگی اور یہ جیت آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام کیلئے خوشی کی نوید ثابت ہوگی انہوں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان اور غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہاہے کہ چار گھنٹے جی آئی ٹی کی تفتیش برداشت نہ کرنے والوں اور تحقیقات پرشور شرابا کرنے والوں کو محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے جنہوں نے ہمیشہ مظلوم عوام کیلئے جنگ لڑی جیلیں کاٹی حتیٰ کہ اپنی جان بھی قربان کردی انہوں نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی قیادت کارکنوں کی قربانی دی ہے اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اقتصادی س،سیاسی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا ہے اٹھارویں ترمیم سے صوبائی خودمختار کا خواب پیپلز پارٹی نے پوراکرتے ہوئے فیڈریشن کو مضبوط کیا اگر فیڈریشن مضبوط ہوگی تو لوگ پہاڑوں پر نہیں جائینگے انہوں نے 2018ء کے الیکشن کی تیاری سے متعلق بتایا کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چین اور تاجکستا ن کی حکومتوں سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت بلوچستان میں پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے تاجکستان سے پانی یہاں لایا جائیگا یہ پانی تیس سال تک بلوچستان کو مفت فراہم کیا جائے گا جس سے یہاں لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی ہر بے روز نوجوان کو تیس ہزار روپے بے روزگاری الائونس جاری کریں گی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیواؤں کو ملنے والی امداد کی رقم دس ہزار روپے مقرر کی جائے گی اس کیساتھ ہی بلوچستان کو ایک خصوصی پیکج بھی دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکومتی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی دہیجاںاڑارہی ہے اور بے تحاشہ پیشہ خرچ کررہی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی ہے اور ہم نے ہی سی پیک جیسے اہم منصوبہ کا تحفہ عوام کو دیا لیکن موجودہ حکومت کا مقصد سی پیک کا ناکام بنانا ہے اگلا الیکشن اٹھارہ یاپونے اٹھارہ میں ہوجائے گا اور قوی امکان ہے کہ حکومت کے آخری دن گنے جاچکے ہیں سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخابا ت میں مذہبی جماعت کا امید وار کنٹینر میں ٹرانسفارمر لیکر نوشکی اور دالبندین میں تقسیم کررہے ہیں یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور کسیکو کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طورپر نوٹس لے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ وہ حساس پولنگ اسٹیشنوں جہاں قبائلی جھگڑوںکا خطرہ ہے ان کے مقام کو تبدیل کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ 15جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے امیدوار کا بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s