فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ اخونزادہ چٹان

Chattan

پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربرنگ تحصیل میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قبائلی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور پی پی پی حکومت نے ہی انہیں ووٹ کا حق دیا ہے۔ اخون زادہ چٹان نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں مخلص نہیں اور ان کے منشور میں سرے سے اس کا ذکر ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے نفاذ کی راہ میں اصل رکاوٹ ہی ن لیگ ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s