نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان چڑھایا ہے:مولابخش چانڈیو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ۔

Chandio-1800-Sot-08-04-680x435

تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں پر الزامات عائد کیے ہیں ۔دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن کے بین الاقوامی سکینڈل میں پکڑے گئے ہیں جبکہ نواز لیگ نے تیسری بار حکومت کی لیکن عوامی مسائل کا حل کبھی بھی ان کی ترجیح نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کسی بھی حکومت میں ن لیگ والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیالیکن شریف برادران نے ہر دور میں ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں ۔ نواز لیگ کے رہنماؤں کو اپنے ہی بنائے گئے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے اورا نہی حرکتوں کی وجہ سے نواز لیگ آج ایک بار پھر علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s