ووٹ کی پرچی کے ذریعے حکمرانوں کا احتساب کرینگے: سردارزادہ عمیر محمد حسنی

19437786_642031749340581_744725006740676582_n

کوئٹہ: عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے حکمرانوں کا احتساب کرینگے اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گےپیپلز پارٹی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی،یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنماوں میر قادر جان محمد حسنی،میر منور حسین لانگو،محی الدین رند، شاہ جہان گجر،الطاف گجر،میر عمران بنگلزئی،میر قدوس لانگو،صغیر کھرل،اکرم گل،شاہ نذر ہارونی،کامران سومرو، محمداختر،میر مٹھا خان عمرانی،نثار یادگار سارنگزئی، الطاف حسین گجر،میر لیاقت محمد حسنی ایڈووکیٹ اور محمد قاسم محمد حسنی نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں امیدوار سردارزادہ عمیر محمد حسنی کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پارٹی کے رہنماوں نے باقاعدہ انتخابی دفتر کا افتتاح کیا،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کی قیادت اور جیالوں نے ملک اور قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے دیئے 2013ء کے عام انتخابات میں پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا لیکن پارٹی نے جمہوریت کی خاطر انتخابی نتائج کو تسلیم کیا اب عوام اور پارٹی کے جیالے کسی دھاندلی یا بوگس نتائج کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اور وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور 2018ء کےعام انتخابات میں پارٹی ملک کےچاروں صوبوں سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 میں گزشتہ 4سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام 15جولائی کوضمی انتخابات میں انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگاکر پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s