سابق صدر زرداری کی نواز شریف اور عمران خان پر کڑی تنقید


نوشہرو فیروز : سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے نوشہرو فیروز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ بہت سے سوالات کا قوم انتظار کررہی ہے، موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمت دوگنی کردی، ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج ملک وہیں کھڑا ہے، ماضی کے اور آج کے پاکستان میں موازنہ باآسانی ہوسکتا ہے، پاکستان کے عوام کو اب فیصلہ کرلینا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیئے، چین کیساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے، پارلیمنٹ کو اختیار نہ دیتے تو میاں صاحب وزیراعظم نہ ہوتے، جمہوری آدمی ہوں، جیل کاٹی ہے، کسی کو قدر نہیں، میاں صاحب اور عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں، میاں صاحب نے ملک کی حالت بگاڑ دی۔ سابق صدر کہتے ہیں قوم کئی سوالوں کے جواب کا انتظار کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے جہاں ملک چھوڑا تھا، آج بھی وہیں کھڑا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب اور عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں، ہماری حکومت پارلیمنٹ کو اختیار نہ دیتی تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے، گزشتہ انتخابات میں پی پی ہاری نہیں، الیکشن میں مینوپلیشن ہوئی، ، پاکستان جس ڈگر پر کھڑا ہے اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے، ہم ماضی اور آج کے پاکستان کا موازنہ آسانی سے کرسکتے ہیں، آج پاکستان میں عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ ہمارے دور حکومت میں ملک کی برآمدات آج کے مقابلے میں زیادہ تھیں، ہم نے ذوالفقار بھٹو کے تیار کردہ آئین کو مکمل کیا۔ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر ہوتے۔ نواز شریف تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم نہیں کرسکے۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی فکر نواز شریف کو ہے اور نا ہی عمران خان کو، اس کی قدر صرف مجھے ہے کیونکہ میں نے جیل کاٹی ہے۔ نواز شریف کے خلاف احتساب کی توابھی ابتدا ہے، مریم بی بی کی بات آئی ہے تو ان کو تکلیف ہوگئی، یہ بھول چکے ہیں کہ وہ بے نظیر بھٹو کو کتنی بار عدالتوں میں گھسیٹا کرتے تھے آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ آج ان کو پتا لگ رہا ہے احتساب کیا ہوتا ہے، یہ تو ابتدا ہے ان کیساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل امریکا کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ بھٹو کا دیا ہوا آئین ہم نے مکمل کیا ، پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آراو الیکشن تھے لیکن جمہوریت کے خاطر سب قبول کیا ۔آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمہوریت کی قد ر ہے، جبکہ نوازشریف کو نہیں ہے،حکمران ہمارے احتساب کو بھول چکے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کو اب معلوم ہوا کہ احتساب کیا ہوتا ہے،تاریخ بتار ہی ہے میاں صاحب آپ چھپ نہیں سکتے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس نے میاں برادران کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، پنجاب کے لوگ آصف زرداری کا انتظار کر رہے ہیں
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s