صوبائی اور وفاقی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہیں: پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ اور پاراچنار بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع قابل مذمت ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہیں،پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمیدکاکڑ نے کوئٹہ میں کار خود کش دھماکے اور پاراچنار میں دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں صوبائی حکومت کے امن وا مان کے دعوے صرف اور صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوحکمران عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہیں کرسکتے ا نہیں اقتدارمیںرہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کوئٹہ کار خود کش دھماکے اور پاراچنار بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s