حکمرانوں کو بلوچستان کی کوئی فکر نہیں سی پیک آصف زرداری کا منصوبہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمراں جے آئی ٹی سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، میاں صاحب آپ کے ظلم کی داستان لمبی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی حاجی علی مدد جتک کی جانب سے دئیے گئےافطار ڈنرسےخطاب کرتےہوئے کہا کہ میاں صاحب روز ترقی کے دعوے کرتے ہیں ، بلوچستان میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ، ملک میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے ، حکمرانوں کو بلوچستان اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ بلوچستان کے وسائل کے استعمال سے ترقی کہیں اور ہو رہی ہو، بلوچستان میں غیرملکی ایجنسیوں نے پراکسی وار شروع کر رکھی ہے ، دہشت گردی کیخلاف عوام کو متحد کرنا ہو گا ۔ بلاول نے کہا کہ حکمراں جے آئی ٹی سے بچنے میں مصروف ہیں، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد حکمراں بوکھلا گئے ہیں، میاں صاحب آپ کے ظلم کی داستانیں لمبی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی اورانکے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک آصف علی زرداری کا منصوبہ تھا ،انہوں نے گوادر کو سنگاپور سے لیکر سی پیک کی بنیاد رکھی ، سی پیک میں سب سے زیادہ حصہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت
بلاول بھٹوزرداری نےکہاجے آئی ٹی میں پیشی کے بعد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ نظرآرہی ہے۔
پیپلزپارٹی کاہردور میں احتساب کیاگیا،ذوالفقارعلی بھٹو کوپھانسی دی گئی، ہماری توقبروں تک کاٹرائل کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کو متحد کرنا ہوگا۔گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور کردارادا کرر ہی ہیں، مگر حکمرانوں نے اپنا کام نہیں کیا۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s