President PPPP Asif Ali Zardari felicitates to office bearers of Peshawar High Court Bar

اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 1973ءکے آئین کی خالق ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے 1973ءکے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا ہے۔ سابق صدر نے بار کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیپلز لائر فورم کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔
Share this: