کالعدم عسکری تنظیموں اوردہشتگرد گروہوں سے ن لیگی قیادت کے گہرےروابط ناقابل تردید حقیقت ہیں: تنویراشرف کائرہ

DSC_9508
Tanweer Ashraf kaira

Advertisements

مسلم لیگ (ن) کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے اپنا ناطہ توڑ دے، سندھ اسمبلی کی قرارداد

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف ابھی تک امیر المومنین بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اسی لئے وہ انتہاء پسند تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
ahmed-ludhianvi-malik-ishaq-rana-sanaullah-pakdestiny

سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے شکارپور اور جیکب آباد میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے یہ اپیل کی کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے اپنا ناطہ توڑ دے اور ان کی تمام ظاہری اور خفیہ امداد بند کر دے۔ یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری نے پیش کی تھی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات بلوچستان میں ہزارہ برادری کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ ان بہمیانہ کارروائیوں کے پس پردہ وہ کالعدم تنظیمیں ہیں،جن کی سرپرستی مسلم لیگ (ن) کرتی ہے۔
قرارداد پیش کرنے والے رکن سندھ اسمبلی عمران ظفر لغاری نے کہا کہ نواز شریف ابھی تک امیر المومنین بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اسی لئے وہ انتہاء پسند تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگ اس دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) پر شرم آتی ہے جو ایک طرف تو بلٹ ٹرین چلانے کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف اندرونی طور پر انتہاء پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو یہ راستہ چھوڑ دینا چائیے کیونکہ پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ الیکسن کمیشن کو بھی چائیے کہ وہ مسلم لیگ (ن) جیسی پارٹیوں کے الیکشن لڑنے پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگا دے جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہیں۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی یہ قرارداد سندھ کے عوام کا احتجاج بھی ہے۔ جیکب آباد اور شکارپور میں بزرگوں کے مزاروں پر حملے ہو رہے ہیں، جو ہزارہ برادری پر ہونے والے حملوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس کالعدم دہشت گرد تنظیم کی سرپرستی کر رہی ہے، جس نے کوئٹہ میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے لیے ڈوب جانے کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہ صرف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے بلکہ وہاں کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ انہیں سیکورٹی بھی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کا منصوبہ یہ ہے کہ الیکشن مہم کے درمیان اپنے خودکش بمبار بھیجیں تاکہ ان کے مخالفین انتخابی مہم نہ چلا سکیں اور لوگوں سے رابطہ نہ کر سکیں۔ اس سوچ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کہتے ہیں کہ وہ پنجاب میں دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں بند کر دیں۔ کب تک بے گناہ لوگوں کو مارا جائے گا۔ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے اسامہ بن لادن سے ملاقات کی اور ان سے پیسے لئے۔ شرجیل انعام میمن نے ارکان سندھ اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا ایسے لوگوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، تو ایوان میں بلند آواز میں نعرہ لگا ” نہیں “۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نون لیگ کی قیادت دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کی فنڈنگ نہیں کرے گی۔ جن گھروں میں لاشیں جاتی ہیں، وہاں کے لوگوں سے پوچھا جائے کہ ان پر کیا گزرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن حمیرہ علوانی نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مدرسوں اور جہادیوں کو فنڈنگ ہو رہی ہے اور دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، اس میں پنجاب حکومت ملوث ہے۔ بعد ازان ایوان نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کارنر کرنے کیلئے اتحاد بنا یا :بشریٰ اعتزاز

آئی جے آئی بھی کچھ نہ کرسکی تھی ،پیپلزپارٹی مضبوط ترین جماعت ہے :دنیا سے گفتگو پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بشریٰ اعتزاز نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کا دیگر دائیں بازوکی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا مقصد محض پیپلزپارٹی کو کارنر کرناہے ۔
542264_209083772562719_1577209160_n (1)

لاہور (سپیشل رپورٹر)روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )، مسلم لیگ( ف )،نیشنل پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا نہ ویژن ایک ہے نہ منشور ایک ہے۔ ماضی میں آئی جے آئی کچھ نہ کرسکی یہ کیا کرینگے ،پیپلزپارٹی ملک کی مضبوط ترین جماعت ہے ۔